تازہ ترین

معیاری تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کے وژن کا حصہ ہے ،جام کمال

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کے وژن کا حصہ ہے تاکہ تعلیمی میدان میں ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریئل ٹائم اسکول مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم محمد خان لہڑی، پارلیمانی سیکریٹری کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند، سیکریٹری تعلیم محمد طیب اور سیکریٹری آئی ٹی طارق محمد بلوچ نے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا نظام طلباءاساتذہ کی کارکردگی اور حاضری کے علاوہ اسکولوں میں دستیاب سہولیات کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ کام کرتا ہے جس کا مقصد بروقت معلومات کا حصول اور سکول کی سطح پر تمام معلومات اکٹھا کرنا ہے، اس نظام سے اسکولوں میں طلباءکی حاضری، بنیادی ضروریات، اسکولوں کا انفراسٹرکچر، درس وتدریس کے لئے مناسب ماحول کی فراہمی اور مجموع طور پر اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس نظام کو مزید کارگر بنایا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہوسکے اور اسکولوں میں تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات کی بروقت فراہمی ہو، انہوں نے کہاکہ حکومت پرائمری، مڈل اور ہائی سیکنڈری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ بنیادی سطح پر شرح خواندگی میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں دو سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ بہتر انفراسٹرکچر اور اساتذہ کی احسن انداز سے ٹریننگ ہوسکے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ کی غیرحاضری کے حوالے سے برداشت کی سطح صفر ہونی چاہئے اور ایسے عوامل کو بھی سنجیدگی سے لیا جائے جو اسکولوں سے بچوں کے ڈراپ آ¶ٹ کا سبب بنتے ہیںدریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف بلوچستان کی سربراہ ریم ترازی(Reem Tarazi) نے یہاں ملاقات کی، اس دوران یونیسف کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ یونیسفبلوچستان میں تعلیم، صحت، غذائیت، تحفظ اطفال، پولیو پروگرام اور صاف پانی کی فراہمی میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے، صحت کے شعبے میں حکومت بلوچستان کی شراکت سے ضلعی سطح پر تکنیکی افرادی قوت کی فراہمی، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ اور بچوں میں قوت مدافعت کو بڑھانا یونیسف کے پروگرام کا حصہ ہے۔تعلیم کے شعبے میں ریئل ٹائم اسکول مانیٹرنگ سسٹم سے تعلیمی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن کے ذریعہ متاثرہ بچوں کی قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت کی جارہی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، چائلڈ پروٹیکشن اور صفائی کے نظام کو بہتر بنارہی ہے، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں، تعلیم کے میدان میں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تبدیلیاں کی جارہی ہیں، رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تعلیم اور صحت کے لئے خصوصی ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے اس شعبوں میں یونیسف کے گرانقدر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اور یونیسف کے اشتراک سے ان شعبوں میں بہتری آرہی ہے جو باعث اطمینان ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مشترکہ منصوبوں بندی کے ساتھ حکومت اور یونیسف کے درمیان معاونت کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*