تازہ ترین

مصر میں حجاب نہ پہننے پر نوجوان فارماسسٹ خاتون پر تشدد

قاہرہ(م ڈ)مصر میں ایک خاتون فارماسسٹ کو کام کی جگہ پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے نے عوامی حلقوں میں غصے کی لہرا دوڑا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ الشرقیہ صوبے میں پیش آیا جہاں کفر عطا اللہ گاﺅں کے ایک طبی مرکز میں نوجوان خاتون ایزیس مصطفی کو اس کی ساتھی خواتین نے حجاب نہ پہننے پر زدوکوب کیا۔واقعے سے متعلق وڈیو کلپ میں طبی مرکز کی دو خواتین ایزیس کو بری طرح پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ خواتین نے ایزیس کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹنے کی بھی کوشش کی تاہم مرکز کے دیگر ملازمین نے خاتون فارماسسٹ کو مزید تشدد سے بچایا۔عینی شاہدین کے مطابق ایزیس کو اپنی ساتھی خواتین کی جانب سے ایک عرصے سے خراب برتا ﺅکا سامنا تھا۔ اس روز ان خواتین نے ایزیس کو حاضری کے رجسٹر میں دستخط کرنے سے روک دیا۔ اس پر معاملہ جھگڑے اور پھر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*