تازہ ترین

مشیر خزانہ کا سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

wheat-seeds-wooden-bowl

اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے۔ بدھ کو مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرائ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ بتایاگیاکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا، تین اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے۔مشیر خزانہ نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر فراہمی کی تعریف کی ،مشیر خزانہ کی سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ،مشیر خزانہ نے سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو گندم کی یومیہ ریلیز میں فوری اضافے کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا جحان ہے۔ مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ دیگر صوبے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔ سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*