مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ تفرقہ بازی ہے، پیر نور الحق قادری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ تفرقہ بازی ہے، شام، عراق سمیت کئی ممالک فرقہ واریت کا شکار ہوئے ، پاکستان بین الاقوامی فورمز پرتوہین امیز خاکوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرےگا،کسی کو آزادی اظہارِ کے نام پر توہین کی اجازت نہیں دینگے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نوتعمیر شدہ مسجد رحمت العالمین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مساجد کا تعلق کسی مسلک سے نہیں ہوتا، یہ اسلامی معاشرت میں مرکزکا کردار ادا کرتی ہے مساجد تعلیم و تربیت، سائنس سمیت جدید ترین علوم کا مرکز ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ تفرقہ بازی ہے، شام، عراق سمیت کئی ممالک اس فرقہ واریت کا شکار ہوئے ،سنی، شیعہ، دیوبندی اور اہلحدیث کے مکاتب فکر کو قریب لانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں وکلاءانسانی حقوق کی تنظیموں بین الاقوامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ توہین آمیز خاکوں کے خلاف اقدام کے لئے مشاورت کرینگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین المذاھب ہم آہنگی اور بین المسالک ہم آہنگی جس طرح نیشنل پریس کلب میں دیکھی ،کاش قومی اداروں میں بھی ایسا ہی مظاہرہ دیکھنے کو ملے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*