تازہ ترین

مسئلہ کشمیر،فریقین تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں ،امریکا کا مذاکرات پر زور

واشنگٹن/نئی دہلی(آئی این پی) امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تمام فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک مہینے سے جاری کرفیو بھی کشمیری عوام کو خاموش نہیں کرسکا اور وہ 5 اگست کے کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کر رہے ہیں۔بھارت کی خبر ایجنسی دی وائر کے مطابق ‘حکومتی فیصلوں پر ناانصافی کا اثر بندوق سے خاموش کروانے کے احساس کو بڑھانے کے ساتھ حکومتی وقت سے متعلق بھی تلخی بڑھا رہا ہے۔ادھر ‘دی ہندو’ اخبار میں بتایا گیا کہ ‘ریاست کو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کرنے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر خاموش غصہ بڑھ رہا ہے۔سری نگر کے رہائشی نے اخبار کے نمائندے کو موجودہ حالات پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ ‘تمام 70 لاکھ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔دوسری جانب امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حراست میں لینے اور خطے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیاں عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*