تازہ ترین

مذاکرات کا پہلے دن سے حامی ہوں، سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ،مارچ تک سیاسی ماحول ویسے بھی گرم ہوتا ہے، مذاکرات کا پہلے دن سے حامی ہوں، سب سے مذاکرات ہونے چاہئیں،رنگ روڈ، نالہ لئی منصوبے اور ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کا جلد اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا راولپنڈی کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹس کالج فار ویمن ڈھوک منگٹال میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی بحران کے دوران بھی ہم نے تیسری یونیورسٹی وقار النسا اور شہر میں تین نئے کالجز بنائے ہیں آج راولپنڈی کی یونیورسٹی میں 92 فیصد پر میرٹ آگیا ہے، 35 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک تاریخی خوبصورت کالج بناں گا، اگر بچیوں کے پاس فیس کیلئے پیسے نہ ہوں تو وہ لال حویلی سے لے سکتی ہیں۔ مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا۔ مارچ تک سیاسی ماحول گرم ہے یہی وجہ ہے کہ اب تو بچے بھی کہتے ہیں اماں ٹی وی پر پھر وہی آگئی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا فائنل تو اسی دن ہوگیا تھا جس دن پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا، میرے جملے پر ہندوستان نے 6 دن سے مجھ پر پروگرام کیئے، اللہ کرے آج سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا کو ہرادے، سارے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*