تازہ ترین

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن)محرام الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظا مات کئے گئے ہیں شہرکے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہیں امن وامان کے قائم رکھنے کیلئے بی ایریا میںلیویز کے نوجوان جبکہ اے ایریا میں پولیس جو انوں کے علا وہ ایف سی اور بی سی فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔جلوس کے گز رگاہوں کومکمل طورپر سیل کیا جائے گا سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتا ہی برداشت نہیںکی جائے گی ۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی صو رتحال مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سات سے دس محرم تک تمام اماپ بارگاہ کی طرف حانے والے راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطیٰ اجلاس سے کیا اجلا س میں کمشنر مکران ڈویژن طارق زہری ،کمشنر کوئٹہ عثما ن خان ،ودیگر اعلیٰ افیسران شریک تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہاکہ صوبے امن کا گہو ارہ ہے اور محرم الحرام کے موقع پرتمام مکاتب فکر کر کے علمائے کرام امن وامان کو برقرار رکھنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکریں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں تمام اضلاع میں امن وامان برقرار رکھنے میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چائیے او رسب نے ایان کے دوران اپنے اور ارد گرد مشکوک شخص اور اشیاءپر نظر رکھنا چائیے تاکہ ملک دشمن عناصر کی ساز شوں کا ناکام بنا یا جاسکے انہوں نے کہاکہ تمام جلوس مقررہ اوقات پراختتام پذیر ہونی چائیے اس کے حوالے سے کسی قسم کا مسئلہ ہو تو ضلعی انتظامیہ کومطلع کیا جائے کسی کو ابھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی ہر گزاجازت نہیںدی جا ئینگے ہر قسم کی اشتعار انگیز لٹر یچر ۔تقاریر ،بیانات پر پابندی ہوگی صوبائی وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کے افیسروں کو یہ ہدایت کی کہ نان کسٹم پیڈ کالے شیشے والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور مذکورہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*