تازہ ترین

مجھے مردوں نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا، ملیکا شراوت

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا۔اداکارہ ملیکا شراوت نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں میں اداکاری کےحوالے سے پیش آنے والی مشکلات اور گھروالوں کی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر والے ان کے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے۔انہوں نے کہا میرے والد، والدہ اور بھائی میرے انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف تھے۔ مجھے اپنے خاندان والوں کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ میں بہت بھولی تھی میں نے ان سے کہا تھا کہ اداکارہ بننے کے لیے میں گھر سے بھاگ جاو¿ں گی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*