تازہ ترین

ماہرہ خان کی فلم سپر سٹار کی کاسٹ لاہور کے سینما پہنچ گئی

لاہور (شوبز ڈیسک) ماہرہ خان کی فلم سپر سٹار کی کاسٹ لاہور کے سینما پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فلم سپر اسٹار کی کاسٹ زندہ دلان شہر لاہور پہنچ گئی۔ فلم کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان مداحوں کا شکریہ ادا کرنے سینما گھر پہنچے تو مداح حیران رہ گئے اور فلم کے ہیرو کو اپنے درمیان دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور مداحوں نے فنکاروں کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔ اس موقع پر بلال اشرف نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ بہت پیار دیا ہے اور ہماری فلم کو کامیاب بنایا ہے ۔ کبری خان نے کہا کہ فلم سپر اسٹار کی کامیابی فلم انڈسٹری کی کامیابی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*