تازہ ترین

مالی سال 2021-22پنجاب کا 2653ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے مالی سال 2021-22کا مجموعی طور پر 2653ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا،وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ 2021-22کا مجموعی حجم 2653ارب روپے ہے، پنجاب کے سالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، پہلے سے 9سروسز پرعائد ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے 40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز ہے،وزیرخزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں امن و امان، صحت اور تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے گی، خصوصی اقدامات کیلئے 91ارب 41کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جنوبی پنجاب کیلئے کل بجٹ کا 35فیصد خرچ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے مختص کرنے کی تجویر ہے،ہاشم جواں بخت نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چولستانی علاقوں کی ترقی کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، انصاف آفٹر نون پروگرام کیلئے ساڑھے 6ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں شعبہ آبپاشی کیلئے 31ارب روپے، انفرااسٹرکچرکیلئے 66ارب روپے، ای گورننس کیلئے 5 ارب روپے اور مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنانے کے لیے ایک ارب 54کروڑ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، شعبہ صحت پنجاب کیلئے 98ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔ غریب اورپسماندہ علاقوں کے شہریوں کو صحت کی سہولیات کیلئے 60ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بیماریاں کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی گریٹڈ پروگرام کے تحت 25کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، لاہور میں 14ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستر پرمشتمل اسپتال کی تعمیرشروع ہو گی، ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پنجاب بجٹ میں لاہورکیلئے 62ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، شعبہ صحت پنجاب کیلئے 96 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*