تازہ ترین

ماضی میں کووڈ سے متاثر ہونے سے طویل المعیاد تحفظ کا امکان کم ہوتا ہے، تحقیق

لندن(م ڈ )ماضی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونا ضروری نہیں کہ طویل المعیاد بنیاد پر دوبارہ کووڈ کا شکار ہونے سے تحفظ مل جائے، بالخصوص جب زیادہ متعدی نئی اقسام کا سامنا ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں طبی عملے کے اراکین کو شامل کیا گیا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس اس تحقیق میں کووڈ کا شکار ہونے والے طبی عملے کے افراد میں مختلف مدافعتی ردعمل کو دریافت کیا گیا، کچھ میں 6 ماہ بعد بیماری سے لڑنے کی صلاحیت دیگر کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھی۔تحقیق میں طبی عملے کے 78 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو اپریل سے جون 2020 کے دوران کووڈ کا شکار ہوئے تھے اور ان کے خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان افراد کے خون کے نمونے بیماری کو شکست دینے کے بعد 6 ماہ تک ہر ماہ لیے گئے تاکہ مدافعتی ردعمل کی سطح کو جانچا جاسکے۔اس مدافعتی ردعمل میں وائرس کو ہدف بنانے والی مختلف اقسام کی اینٹی باڈیز، بی سیلز جو اینٹی باڈیز بناتے ہیں اور بیماری کو یاد رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*