تازہ ترین

مارٹن گپٹل کانیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار

ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک)کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے بھی نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارٹن گپٹل نے کہاکہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ہونا ہر ایک کے لیے مایوس ک±ن تھا، ہم ا±مید کرتے ہیں کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ لوٹ آئےگی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں میچز کھیلنے کےخواہشمند تھے اس لیے دورہ پاکستان ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔مارٹن گپٹل نے کہاکہ پاکستان ٹیم یو اے ای کی کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوگی اس لیے ہمیں مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں ا±ترنا ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 26 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے17 ستمبر کو پہلے ون ڈے سے قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کر دیا تھا۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے بھی نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارٹن گپٹل نے کہاکہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ہونا ہر ایک کے لیے مایوس ک±ن تھا، ہم ا±مید کرتے ہیں کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ لوٹ آئےگی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں میچز کھیلنے کےخواہشمند تھے اس لیے دورہ پاکستان ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔مارٹن گپٹل نے کہاکہ پاکستان ٹیم یو اے ای کی کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*