تازہ ترین

لکس ایوارڈ میں اپنے کرئیر کی سب سے خوبصورت پرفارمنس دی ‘ ریشم

لاہور( شوبز ڈیسک)لکس ایوارڈ میںاداکارہ ریشم کی شاندار رقص پرفارمنس کے ہر جانب چرچے ہو رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ریشم گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرمیں اس پرفارمنس کو اپنے کرئیر کی سب سے خوبصورت پرفارمنس کہوں تو یہ ہرگز غلط نہ ہوگا۔اداکارہ نے کہاکہ جب میں اس کی ریہرسل کر رہی تھی تو میرے دماغ میں اسے بہتر سے بہترین کرنے کی جستجوچل رہی تھی اورمیں اس میں کامیاب رہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اکیلے اس کا کریڈٹ نہیں لوںگی بلکہ اس کےلئے کئی لوگوںنے محنت کی اور ہم سب کامیاب ہوئے ۔ میںہرگزاس کی قائل نہیں کہ کامیابی پر سارا کریڈٹ خود سمیٹ لوںاورناکامی پر سب کچھ دوسرے کے سر پر تھونپ دیا جائے ۔ ریشم نے کہا کہ جن دوستوںاور پرستاروں نے میری پرفارمنس پر محبت کے جذبات کا اظہار کیا ہے میں ان کی شکر گزار اور ان کے لئے دعا گو ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*