تازہ ترین

لڑکیاں اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھیں‘ ثناءفخر

Sana-Fakhar

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں،حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیں بطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*