تازہ ترین

لوگوں کی ترقی کیلئے موجود وسائل سے استفادہ کرنیکی ضرورت ہے، عمران خان

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے لیے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں بالخصوص چشمہ رائٹ بینک کینال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کے میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے متبادل مالیاتی ماڈلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریبا 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا جبکہ یہ منصوبہ خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا اور علاقے کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کریں، منصوبہ مشرق وسطیٰ میں زرعی پیداوار کی برآمد بڑھا کر ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بنے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موجود وسیع قدرتی وسائل کی مکمل صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، منصوبے سے غربت و بھوک کے خاتمے، مقامی آبادی کے لیے اچھی تعلیم، صحت کی بنیادی سہولیات اور دیگر شہری سہولیات کو یقینی بنانے میں معاونت ملے گی۔ اجلاس میں وزیر توانائی محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،صوبائی وزراء خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، محب اللہ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*