تازہ ترین

لبنان اسرائیل کشیدگی، بحرین کے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت

منامہ(م ڈ) لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سیکیورٹی واقعات کے باعث شہریوں کو بحرین واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔اس ملک میں رونما ہونے والے پیش نظر ہرکسی کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*