لاہور کا بابراعظم جونیئر سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) عمر صرف 6 سال، کلائیوں میں جادو، بیٹنگ میں مہارت کمال، لاہور کا گوہر لیاقت ہر اسٹروک اتنی مہارت سے کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔لوگ اس کو بابر اعظم جونیئر بھی پکارنے لگے ہیں، کم سن گوہر کریز پر ہو تو بیٹنگ میں تکنیکی خامیاں تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسٹریٹ ڈرائیو، کور ڈرائیو، پل شاٹ اور کٹ شاٹ سمیت کرکٹ کی کتاب میں موجود ہر سٹروک دیکھنے کو ملے گا۔شوق کا یہ عالم ہے کہ گھنٹوں پریکٹس کرنے کے بعد بھی جی نہیں بھرتا، 30سے زیادہ اوورز کھیلنا روز کا معمول ہے۔ گوہر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہارڈ بال سے ڈر نہیں لگتا،کرکٹ کھیلنا ہے تو گیندیں جسم پر بھی لگیں گی،محمد یوسف اور بابر اعظم فیورٹ ہیں،بابر اعظم جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں۔کوچ خورشید کہتے ہیں ڈیڑھ سال قبل گوہر کی صلاحیتیں دیکھ کے حیران رہ گیا،کرکٹ کی باریکیوں سمجھنے میں بھی دیر نہیں لگاتا، ایسے اسٹروکس کھیلنا سیکھ گیا جو دیگر برسوں میں نہیں سیکھتے، چاہتا ہوں کہ گوہر تعلیم اور کرکٹ دونوں پر توجہ دیتے ہوئے ملک کا نام روشن کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*