تازہ ترین

قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنےوالے قوم کے محسن ہیں،صدرمملکت

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ ایف سی اہلکار افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ایف سی اہلکار 5 مئی کو منزکئی سیکٹر ،ژوب، بلوچستان میں پاک،افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔صدر مملکت نے حوالدار نور اور سپاہی محمد شکیل کے اہلِ خانہ سےفون پررابطہ کیا۔صدر عارف علوی نے سپاہی قربان علی، غفران علی اور احسان کے اہلِ خانہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔صدر عارف علوی نے شہدا کو قوم کیلئے بڑی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداءکو ان کی بہادری اور خدمات پر بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*