تازہ ترین

قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے مل جل کر کام کرینگے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد(خ ن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان ہا¶س میں ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹرز پرنس آغا عمر احمد زئی، دنیش کمار اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا? وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنما¶ں نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*