تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرےگی

لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے،میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4سے 8دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے،میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*