تازہ ترین

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سنٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹ کی مدت 30جون کو ختم ہو گی۔ قومی کرکٹرز کو گزشتہ سال کی طرح نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے۔ ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کو دورہ انگلینڈ سے قبل حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی کی جائے گی، وکٹ کیپر محمد رضوان کو اے کیٹیگری ملنے کا قوی امکان ہے، یاسر شاہ کو اے کیٹیگری سے بی یا سی کیٹیگری منتقل کرنے کا امکان ہے، فاسٹ باولر حسن علی، آل رانڈر فہیم اشرف اور عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کے کنٹریکٹ ختم ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رف اور محمد حسنین کو سی کیٹیگری جبکہ فخر زمان کو بی میں ترقی دی جائے گی، اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی متوقع ہے، ایک فارمیٹ کھیلنے کی وجہ سے سابق کپتان اظہر علی کو اے سے بی کیٹگری میں لایا جا سکتا ہے، فواد عالم کی سی سے بی کیٹیگری میں میں ترقی ہو سکتی ہے۔ محمد نواز، زاہد محمود کے نام بھی کنٹریکٹ کے لیے زیر غور ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*