تازہ ترین

قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرےگی،منور حسین شیخ

اسلام آباد (این این آئی) دو رکنی قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرےگی، پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایاکہ دو رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔ یہ چمپئن شپ (آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں چمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کےلئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*