تازہ ترین

قومی اسمبلی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان فلسطینی علاقوں میںیہودی بستیوں کی مخالفت کرتا ہے ،فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے،اسرائیلی مظالم پر جنگی جرائم کے تحت مودمات چلائے جائیں،سلامتی کونسل کی فلسطین کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے،اسرائیل کو فوری طور پر الاقصی مسجد کی بے حرمتی سے روکا جائے اور فلسطینیوں کو عبادت کا حق اور مسجد اقصی میں نماز کی آزادانہ ادائیگی کا حق دیاجائے،بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ٹرائل کرے،او آئی سی فیصلہ کن اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کی مدد کرے۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظو رکرلیا ۔ قرار داد میں کہاگیاکہ ایوان فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ قرار داد کے مطابق فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ایوان فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتا ہے،فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اسرائیلی مظالم پر جنگی جرائم کے تحت مودمات چلائے جائیں۔ قرارداد میں کہاگیاکہ ایوان پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق پر زور دیتا ہے،1973کی سرحدوں کی بنیاد پر دوریاستی حل نکالا جائے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ سلامتی کونسل کی فلسطین کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے،۔ قرار داد میں کہاگیاکہ سلامتی کونسل یو این چارٹر کے چئپٹر سیون کے تحت انسانیت کے خلاف فلسطینیوں پر مظالم بند کرائے،یو این جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرائے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اسرائیل کو فوری طور پر الاقصی مسجد کی بے حرمتی سے روکا جائے،فلسطینیوں کو عبادت کا حق اور مسجد اقصی میں نماز کی آزادانہ ادائیگی کا حق دیاجائے۔قر ارداد میں کہاگیاکہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی اور زبردستی انخلاءکا عمل بند کرائے،بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ٹرائل کرے۔قرار داد میں کہاگیاکہ او آئی سی فیصلہ کن اقدامات کے ذریعہ فلسطینیوں کی مدد کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*