تازہ ترین

قانون کی‘ حکمرانی اور‘ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان

Prime-Minister-Imran-Khan-PM

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+م ڈ)وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منانے کی تیاری کی ہدایت ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی عرب سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ جاری منصوبوں کا فالو آپ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو بھی اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ملکی اور عالمی امور بالخصوص مسئلہ فلسطین پر قومی بیانیے سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی ۔وزیراعظم نے سیاسی صورتحال پر گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب کے بارے میں رہنماﺅں کا اعتماد میں لیااجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ کے ساتھ معاہدوں کا جائزہ کیا گیا ،اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بریفنگ دی ،وزیر اعظم کو سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ،قیدیوں کی سزاوں کی مدت، جرمانوں کی تفصیل اور واپس لانے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وزیر اعظم کو بلین ٹری سونامی منصوبہ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے، قانون کی حکمرانی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے ترجمان معاشی میدان میں حکومتی کامیابیاں اجاگر کریں۔پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کے تمام کیسز اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی امور میں حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جس میں فلسطین کے معاملے اور غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بھی بات چیت کی گئی۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی ،معیشت کی صورتحال اور حالیہ دورہ سعودی عرب میں ہونے والے معاہدوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتر ہورہی ہے، ملکی برآمدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں، کرنٹ اکانٹ خسارہ 10 ماہ سے سرپلس ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس 44 فیصد، سیمنٹ کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی، ٹریکٹرز کی فروخت میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے ، حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسانوں کو 1100 ارب روپے زیادہ ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرمہنگائی کی وجہ سے پاکستان پر بھی اثرات پڑے ہیں ، عالمی سطح پر خام تیل، پام آئل اور دیگر چیزیں مہنگی ہوئی ہےں ۔وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا کہ قانون کی حکمرانی اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو معاشی میدان میں حکومتی کامیابیاں اجاگرکرنےکی ہدایت دی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*