تازہ ترین

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز (آج) ہفتہ سے ہوگا، ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلی کے بعد اس بار ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں بلوچستان، سندھ، سدرن پنجاب، سنٹرل پنجاب، ناردرن اور خیبرپختونخوا شامل ہے، یہ ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر 31 میچز میں مدمقابل آئیں گی، چار روزہ ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچز مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کا شیڈول قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا ہے، اس سلسلے میں قائداعظم ٹرافی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، قائداعظم ٹرافی کا پہلا حصہ چار رانڈز پر مشتمل ہوگا، اس کے بعد قومی ٹی 20 کپ کا آغاز کردیا جائے گا، ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*