تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راونڈ میں تیسرے روز کا کھیل مکمل

Imam ul Haq

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسر ے روز خیبرپختوانخواکے خلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد ناردرن کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 105رنزبنالیے۔جب کھیل ختم ہوا تو عمر امین اور روحیل نذیر کریز پر موجود تھے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 159 رنز درکار ہیں۔دوسری اننگز میں ناردرن کرکٹ ٹیم کے حیدر علی اور آفاق رحیم آو¿ٹ ہوکرپویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختوانخوا کی جانب سے 526 رنز کے جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم 262 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے انڈر 19 کرکٹر حیدر علی کے 99 رنز بھی ناردرن کرکٹ ٹیم کو فالو آن سے نہ بچاسکے۔ خیبرپختوانخو ا کی جانب سے زوہیب خان اب تک میچ میں 4 اور جنید خان 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*