فیس بک نے ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹادی

نیویارک (م ڈ)سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ٹرمپ کی بہو کے پیج سے سابق صدر کی ویڈیو ہٹادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے میں شمولیت اختیار کی ہے اور انہوں نے ایک آن لائن شو میں سابق صدر اور اپنے سسر ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کیا تھا جسے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پروموٹ کیا جسے فیس بک نے ہٹادیا۔لارا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کی ویڈیو ہٹائے جانے کی فیس بک کی ای میل کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*