تازہ ترین

فٹبال یورپئن چیمپئن شپ، رونالڈو کی ٹیم نے سربیا کو شکست سے دوچار کر دیا

بلغراد(سپورٹس ڈیسک)فٹبال یورپئن چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سربیا کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا، انگلینڈ نے بلغاریہ کو چار صفر سے پچھاڑ دیا۔گروپ بی میں پرتگال اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیالیسویں منٹ پرتگال کو پہلی کامیابی ملی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں تگڑا مقابلہ ہوا، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو سمیت تین کھلاڑیوں نے گول سکور کیے۔حریف سربیا کے دو گولز سے میچ چار دو پر ختم ہوا، دوسرے مقابلے میں انگلینڈ اور بلغارین ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ انگلش کپتان ہیری کین نے کمال کر دکھایا، دو پنلٹیز سمیت گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*