تازہ ترین

فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

منیلا(م ڈ)فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے، بھارت میں شدید بارشیں تین افراد کی جان لے گئیں، چین کے شمالی علاقے بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد زیر آب آچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتاےاکہ فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے، طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔چین کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارہ لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*