تازہ ترین

فلموں کی کامیابی سے فلمسازوں کونیا حوصلہ ملا ہے‘ ہمایوں سعید

Humayun Saeed

لاہور( شوبز نیوز )نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم” پنجاب نہیں جاﺅں گی “ کا ایک ڈائیلاگ ایسا تھا جو میرے دل و دماغ میں نقش ہو کر رہ گیا ہے ،عشق میں شرک اور محبت میں بے وفائی کی معافی نہیں ہو تی بہت گہرائی والے الفاظ ہیں ۔ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے اس ڈائیلاگ پر بڑی سوچ بچا ر کی اور تب جا کر مجھے اس کے پیچھے چھپے فلسفے کی سمجھ آئی اور جو اسے سمجھ گیا اس نے بہت کچھ پا لیا ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ماضی میں سرمایہ کار کراچی میں فلمیں بناتے ہوئے خوفزدہ ہوتے تھے لیکن اب فلموں کی کامیابی سے فلمسازوں کونیا حوصلہ ملا ہے ۔مجھے یقین ہے کہ آنے والے چند سالوںمیں فلم انڈسٹری دوبارہ پاﺅں پر کھڑی ہو گی اورہم سالانہ چالیس سے پچاس فلمیں بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*