تازہ ترین

فلمسازوں کی ڈیمانڈپر کم معاوضے میں کپڑے نہیں اتارے جاسکتے،لائبہ خان

Laiba Khan

خالق نگر(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف آئٹم گرل لائبہ خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں فلمسازوں کوکام تواپنی مرضی کا چاہیے ہوتا ہے لیکن جب بات معاوضے کی آتی ہے تو وہ دینے کے لئے وہ تیارنہیں ہوتے،لائبہ خان نے کہا کہ وہ ان دنوں متعددفلموں میں آئٹم سونگ کررہی ہیں اور کچھ میں کربھی چکی ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر شائقین کی ڈیمانڈکوپورا کرنے کے لئے فلموں میں آئٹم سونگزلازمی دکھانے ہیں توپھر آئٹم سونگزکرنے والی اداکاراﺅں کو معاوضے بھی ٹھیک دیئے جائیں ،لائبہ خان نے کہا کہ کم معاوضے میں کپڑے نہیں اتارے جاسکتے،انہوں نے کہا کہ چندفلموں میں آئٹم سونگزکرنے سے میری مانگ میں اضافہ ہوا ہے،جس کے لئے میں نے بھی اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے،لائبہ خان اپنے کیریئر میں شاندارآئٹم سونگز پرفارمنسز کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں،جس کے لئے ان کے نام کے ساتھ آئٹم گرل بھی لگ چکا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*