تازہ ترین

فلسطینی قوم صدی کی ڈیل کو دفن کر دےگی، حماس ترجمان

غزہ(م ڈ)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے اور اسے زمین میں دفن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ ہماری قوم اور مزاحمت صدی کی ڈیل معاہدے کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔قاسم نے ایک بیان میں کہاکہ مزاحمت نے گذشتہ سال نومبر میں قابض صہیونی حکومت صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے میں ناکام بنا دیا۔ اسرائیل میں سیاسی خلاءنے امریکی انتظامیہ کو صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ آج مشرق وسطی کے لیے ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے استعفیٰ دے دیا۔ ہماری قوم تیزی سے اس معاہدے کا سامنا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مزاحمت اسے ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*