تازہ ترین

فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دائمی امن کے حامی ہیں، پینٹاگان

واشنگٹن (م ڈ)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دو روز بعد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین جنگ بندی کی بنیاد پر مستقل سلامتی کے قیام کے لیے امریکی انتظامیہ کے اقدانات کی حمایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گانٹز کے ساتھ ایک فون کال میں کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پینٹاگان فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیر پا امن کے قیام کا پرزور حامی ہے۔ آسٹن نے اس سے قبل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران بیان میں کہا تھا کہ پینٹاگان نے اسرائیل کے اپنے اور اپنے عوام کے دفاع کے جائز حق کی بھر پور حمایت کی ہے تمام فریقوں کی پرسکون بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایوو کوچاوی اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، وزیر دفاع ،سیکیورٹی ایڈوائزر اور دوسرے امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*