تازہ ترین

فرانس ، اسلام مخالف جماعت پر 75ہزار یورو جرمانہ، رہنماﺅں کو 6 ماہ قید

پیرس(آئی این پی) فرانس میں اسلام دشمن اور تارکین وطن مخالف دائیں بازو کی جماعت جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ سمیت دیگر 2 سرکردہ رہنماوں کو 6 ماہ قید اور تنظیم پر 75 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی عدالت میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انتہاپسند جماعت جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ اور دیگر دو چوٹی کے رہنماوں کیخلاف الپس کے پہاڑوں کے راستے ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو زبردستی روکنے اور اسلام مخالف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے تنظیم کے سربراہ کلیموں گانڈیلین، ان کے ترجمان ایسپینو اور ایک تیسرے شخص ڈامی لیفیرے کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔فرانسیسی عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اس جماعت اور ان کے ارکان نے عوامی اور حکومتی ذمے داریوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش بھی کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*