تازہ ترین

فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال

لاڑکانہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔شاہ نواز دھانی کی وطن آمد کے موقع پر ان کے دوست اور رشتے دار ایئرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے فاسٹ بالر کو ہار پہنائے۔یاد رہے کہ شاہ نواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی۔شاہ نواز دھانی نے اپنے پہلے میچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ہر چیز کے لیے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔دھانی نے لکھا کہ اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*