تازہ ترین

غزہ میں مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے دو بچے شہید، دسیوں زخمی

غزہ(این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی ریلی کے شرکاءپر فائرنگ اور اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کہ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی 17 سالہ علی سامی علی الاشقر اور 14 سالہ خالد ابو بکر الربعی شہید اور 76 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 46 براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں سے بعض کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*