تازہ ترین

”عورت گردی“ میں میرا ایک کردار ہے فنکار ہر کردار کرتا ہے، جویریہ سعود

کراچی (شوبز ڈیسک)ڈرامہ سیریل ”نند“ میں منفی کردار ادا کرنے کے بعد جویریہ سعود نے ویب سیریز ”عورت گردی“ میں بھی منفی کردار ادا کیا ہے جس کی ریلیز سے قبل ہی انہیں شدید تنقید کا سامناہے۔ویب سیریز ”عورت گردی“ 4 جون کو پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم”اردو فلکس“ پر ریلیز ہوگی۔اس ویب سیریز میں اداکارہ جویریہ سعود اور علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کے حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز ”عورت گردی“ کی کہانی رابعہ بصری شیخ نے تحریر کی ہے، اس کی ہدایات ایان حسین نے دی ہیں جبکہ فرحان گوہر اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔”عورت گردی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اسے شدید تنقید کا سامنا ہے جس کا سلوگن ہے”نہیں چلے گی مرد کی مرضی، اب چلے گی عورت گردی“۔ویب سیریز کی ریلیز سے قبل اس میں اداکاری سے متعلق پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی شو میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ ”عورت گردی“ میں میرا ایک کردار ہے اور فنکار ہر طرح کا کردار کرتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*