عوام کی خدمت عبادت ہے،عوامی فلاح و بہبود کا ٰایجنڈا لیکر آئے ہےں، مبین خلجی

کوئٹہ ( آئی این پی ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت عبادت ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے عوام کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں خالی خولی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کر کے دکھاتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز طوغی روڈ سمیت اپنے حلقہ انتخاب حلقہ پی بی 28 کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے اور عبادت ہے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے انشا اللہ آئندہ یہ حلقہ صوبے کا سب سے زیادہ ترقیافتہ علاقہ کہلائے گا جہاں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم ہونگی صو بائی حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی قیا دت میں پورے صوبے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی عمل جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں ہم خالی خولی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی طورپر اقدامات کر کے عوام کو دکھاتے ہیں ماضی میں اس حلقہ کے عوام کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی صرف خوشمنانعروں کے ذریعے مسائل سے چشم پوشی کی گئی جس کے باعث عوام آج تک مشکلات سے دو چار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دو سالوں کے دوران زیادہ تر توجہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی،سڑکوں اور اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر پر دی گئی آئندہ سالوں میں حلقہ میں کوئی مسئلہ عوام کو درپیش نہیں ہوگا عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کر کے حلقہ کو مثالی ترقیافتہ علاقہ بنادیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں ان کا وژن ہے کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لا یا جائے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیکر ان کے ثمرات براہ راست عوامتک پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں یہ پہلی حکومت ہے کہ پورے صوبے کو مساوی بنیادوں پر ساتھ لے کر چل رہی ہے۔صوبے میں ترقیاتی عمل جاری ہے امن اوامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بھی تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبے میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے انقلابی بنیادوں پر عملدآمد جاری ہے صوبے میں خو شحالی اور امن وامان کوقائم رکھ کر ہی ترقیاتی عمل ممکن بنایا جا سکتاہے۔ صوبے کے دور دراز اور پسماند ہ علاقوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا ہے اور برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیا جارہے ہیں۔ دوردراز علاقے پر توجہ دے کر ہی پورے صوبے کو ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑے شہروں کی طرف رجحان کو کم کیا جاسکتا ہے اور ترقی کے سفر کو مزید تیز تراور موثر بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔مختلف شاہراہوں کو پھولو ں اور مختلف انداز سے خو بصورت بنانے کا عمل جاری ہے۔صوبائی حکومت کی کارکردگی نہایت تسلی بخش ہے اور حکومتی اقدامات کے اثرات بھی نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*