تازہ ترین

عوام بہت جلد تبدیلی کے اثرات محسوس کرینگے،میر عمر خان جمالی

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے الیکشن سے قبل عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جو اعلانات کیے اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جلد عوام تبدیلی محسوس کریگی سی پیک کے حوالے سے جو اتھارٹی بنائی گئی ہے ان میں بلوچستان کو مکمل حصہ دیا جائے تاکہ سی پیک کے اثرات بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچایا جاسکے‘یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن سے قبل عوامی مسائل حل اور ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے جو اعلانات کیے اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور عوام جلد تبدیلی کے اثرات محسوس کرینگے اور اس تبدیلی میں بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم اعلانات کرنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں تاکہ بلوچستان دیگر صوبوں کے برابر لانے میں مدد مل سکے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وفاقی کابینہ نے سی پیک کے حوالے سے جو اتھارٹی بنائی گئی ہے اس میں بلوچستان کو شامل کیا جائے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل نمائندگی دی جائے تاکہ سی پیک کے حوالے سے بلوچستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*