تازہ ترین

عوامی مسائل کے حل اور عوام سے براہ راست رابطے کیلئے،وزیر اعلیٰ ہاﺅ س میں شکایت سیل قائم کر دیا گیا ،بشریٰ رند

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے گزشتہ روز وزیر اعلی شکایت سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور عوام سے براہ راست رابطے کے لیے وزیراعلٰی ہا¶س میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ انقلابی قدم وزیراعلی جام کمال خان کی جانب سے عوامی شکایت کی فوری حل کے لیے اٹھایا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت کی وجہ سے پوری دنیا ایک عالمی گا¶ں میں بدل گئی ہے ٹیکنالوجی کی جدت کی وجہ سے جہاں زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں وہاں مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی حل کے لئے ایک سہل اور مربوط نظام کی اشد ضرورت تھی جو وزیراعلی شکایت سیل کی قیام کی صورت میں پورا ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ روابط پر مشتمل ایک مستحکم نظام ہے جو عوامی مشکلات اور شکایات کو م¶ثر طریقے سے حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ محترمہ بشریٰ رند نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پورٹل کی قیام سے شہریوں کے ہر قسم کے شکایات میرٹ پر حل ہو سکیں گے اور عوام کو ان شکایات کے حل سے متعلق آگاہی بھی میسر ہوگی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وقت اور وسائل کی بھی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار بھی اپنے راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں سے متعلق اپنی شکایات حکومت کو بتا سکیں گے۔ لوگوں کو اب اپنا مائنڈ سیٹ بھی بدلنا ہوگا جائز شکایات کے لیے ہمارے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان کے اس انقلابی قدم سے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے میں بھی آسانی ہو گی اور ان مسائل کو فوری حل کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*