تازہ ترین

عمرشریف جیسی شخصیت کو شاید ہی کبھی بھلایا جا سکے گا‘ سہیل احمد

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارسہیل احمد نے کہا ہے کہ عمرشریف ایسی شخصیت کے مالک تھے جنہیں شاید ہی کبھی بھلایا جا سکے گا،ان کی شخصیت کادوسرا پہلو جوبہت سے لوگوںکی نظروں سے اوجھل ہے وہ انسانیت سے پیار اورعملی اقدام کر کے ان کے غم بانٹتے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ جتنا بھی وقت گزرا انہیںکبھی بھی کسی کی برائی کرتے ہوئے نہیں سنا ، ان میں تکبر نام کی کوئی چیز نہیں تھی بلکہ اتنا بڑاسٹارہونے کے باوجودوہ جونیئرز کو ہاتھ پکڑ کر آگے لاتے تھے۔ سہیل احمد نے کہا کہ عمر شریف نے تمام عمرلوگوںکو ہنسایااور یہی وجہ ہے کہ جب وہ دنیا سے رخصت ہوئے تو لوگ آنسوﺅں سے ان کےلئے روئے اور موجودہ وقت میں یہ بہت بڑی بات ہے کہ آپ کےلئے وہ لوگ بھی روئیں جن کا آپ سے کوئی تعلق اور رشتہ نہیں ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*