تازہ ترین

عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، صحت کے انصاف کے نام پر عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام تباہ کردیا،خیبرپختونخوا کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں عمران خان کوئی ایک ایسا ڈھنگ کا کام نہ کرسکے جسے اپنا کارنامہ قرار دے سکیں۔منگل کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان اور جنرل سیکریٹری شازی خان نے یہاں اسلام آباد میںملاقات کی جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے صوبائی عہدیداران کے درمیان کنٹونمنٹ بورڈز پشاور اور ایبٹ آباد کے انتخابات میں جیت کی بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلزپارٹی چیئرمین نے صوبائی عہدیداران کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں ہر سطح پر پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، صحت کے انصاف کے نام پر عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے،خیبرپختونخوا کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں عمران خان کوئی ایک ایسا ڈھنگ کا کام نہ کرسکے جسے اپنا کارنامہ قرار دے سکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*