تازہ ترین

عامر خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ کے سپر سٹار ہیرو عامر خان نے اپنے مداحوں سے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جانے انجانے میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو سب سے معافی مانگتا ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بھارت میں رہنے والے جین مذہب کے رہائشی اپنا تہوار منا رہے تھے جسکے اختتام پر اپنی اپنی غلطیوں کےلئے ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں۔ اسی موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان عامر خان نے بھی کھلے عام معافی مانگ کر اپنی شامت خود ہی بلا لی۔عامر خان کی ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد تو جیسے سوشل میڈیا کے جیالوں کو انھیں آڑے ہاتھ لینے کا موقع مل گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو معاف کرنے پر کئی شرطیں عائد کر دی، کسی نے کہاجاو¿ معاف کیا لیکن وعدہ کرو کہ آئندہ ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم نہیں بناو¿ گے۔صارفین نے لکھا کہ معافی کے بدلے فلم کے ٹکٹ کے پیسے واپس مانگے تو کسی نے لکھا کہ جاو¿ میں نے تمھیں ٹھگز آف ہندوستان جیسی فلم بنانے اور پائریٹ آف دی کریبین سیریز کے جانی ڈیپ کی احمقانہ نقل کرنے کےلئے معاف کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*