تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35ڈالر کا اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں 35ڈالر کا اضافہ ،مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولے سونے کی قیمت1ہزار روپے کے اضافے سے97ہزار800روپے ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 35ڈالر کے اضافے سے1687ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے97ہزار800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 858روپے کے اضافے سے83ہزار848روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کے اضافے سے960روپے ہوگئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*