تازہ ترین

عالمی صرافہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

کراچی (این این آئی)ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1489ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1400روپے کمی سے86ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے74ہزار160روپے ہو گئی ۔علاہ ازیں عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا3ڈالر سستا ہوا جس کی وجہ سے اسی مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں771روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*