تازہ ترین

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

کراچی(این این آئی)ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا700روپے گھٹ کر88ہزار800روپے کا ہو گیا اسی طرح600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت76ہزار132روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اون سونا11ڈالر سستا ہو ا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں171روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*