تازہ ترین

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1531ڈالر ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 450روپے کے اضافے ایک تولہ سونے کی قیمت89ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت386روپے کے اضافے سے76ہزار303روپے ہو گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*