تازہ ترین

عالمی برادری کشمیر میں تشدد کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے،پاکستان

اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی امداد کی ضرورت ہے ، پاکستان نے چار سی 130 افغانستان میں امداد بھجوائی ہے،وزیر اعظم نے خوراک ٹینٹس اور ادویات کی مد میں پانچ بلین روپے امداد دی ہے، بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، نام نہاد اور جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیر میں تشدد کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے،افغان عبوری حکومت کے ساتھ کسی بھی ملک کے رابطوں کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں بھارت سے گندم کی ترسیل کی درخواست افغانستان سے آئی،،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے چار سی 130 افغانستان میں امداد بھجوائی ہے،وزیر اعظم نے خوراک ٹینٹس اور ادویات کی مد میں پانچ بلین روپے امداد دی ہے،واہگہ کے رستے گندم کی ترسیل کیلئے بھارتی ناظم الامور کو مطلع کر دیا گیا ہے،بھارت نے F16 گرانے کا جھوٹا ڈرامہ کر کے پائلٹ کو ایوارڈ دیا،بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا،مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا،نام نہاد اور جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کشمیر میں تشدد کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے،افغان عبوری حکومت کے ساتھ کسی بھی ملک کے رابطوں کی حمایت کرتے ہیں،افغانستان میں انسانی امداد کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے کام کر رہے ہیں،پاکستان بھی اسکا حصہ ہے،پانچ ملین روپے اسی سلسلے میں دئیے جا رہے ہیں،افغانستان میں بھارت سے گندم کی ترسیل کی درخواست افغانستان سے آئی۔ انہوںنے کہا پاکستان نے اس درخواست پر عمل کیا جو کہ صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہے،پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،پاکستان بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق اور امتیاز کے حوالے سے آواز اٹھاتا آیا ہے،بھارت کے اندر اور عالمی سطح پر بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک کہہ رہے ہیں کہ بحال کئے جائیں،امید ہے کہ یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا،پاکستان شام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات اور پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے،اس حوالے سے رپورٹ کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں عالمی برادری کو اب علم ہو رہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے امتیازی سلوک, انسانی حقوق کی پائمالیوں کا سلسلہ جاری ہے پاکستان اس حوالے سے پہلے بھی عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کراتا رہا ہے اب بھارت کے اندر سے بھی اس حوالے سے آوازیں بلند ہو رہی ہے ،امریکہ کی جانب سے ڈیموکریٹک سمٹ پر دعوت نامہ موصول ہوا ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور چین کلین اور گرین ویژن کے لیے پرعزم ہیں،ہم تمام سی ہیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں،تحریک طالبان کے بعض مطالبات دقیانوسی (ریڈیکولس) ہیں،بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ و دوستانہ تعلقات ہیں،پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں مزید ب بہتری آیے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*