تازہ ترین

عالمی برادری انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر عالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینے کا تویہ مسئلہ حل ہوجائے، گزشتہ روزکینیڈین چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کینیڈامیں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہے ، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،عمران خان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں ، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایاہے، کینیڈین وزیراعظم آن لائن نفرت اور اسلاموفوبیاسے لڑنےکی اہمیت سمجھتا ہے،وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ، اگرعالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینے کا تویہ مسئلہ حل ہوجائے ، اہم بات یہ ہے مغربی ممالک کے سربراہان اس مسئلے کوسمجھتے نہیں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*