تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کا دنیا بھر میں سرنجوں کی بدترین قلت کا انتباہ

نیویارک(م ڈ)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 2022 میں دنیا کو 2 ارب سرنجوں کی کمی کا سامنا ہوگا جس کے نتیجے میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔سرنجوں کی قلت کووڈ 19 ویکسین مہم کا نتیجہ ہے جس کے نتیجے میں معمول سے زیادہ اربوں اضافی سرنجوں کا استعمال ہوا جس سے عالمی سطح پر سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی سنیئر مشیر لیزا ہیڈمین نے بتایا کہ جیسے جیسے کووڈ 19 ویکسینز کی سپلائی بڑھ رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سرنجوں کی سپلائی کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقی خدشے کو بیان کررہے ہیں کہ ہمیں ویکسینیشن میں مددگار سرنجوں کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، جس سے سنگین مسائل پیدا ہوں گے جیسے ویکسینیشن اقدامات سست ہوجائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*